بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،بشپ نعیم عیسیٰ

April 23, 2017

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان میں منیارٹیز غربت میں زندگی گزاررہی ہے اس جدیددورمیں وہ تعلیم صحت جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ ان خیالات کااظہار بشپ نعیم عیسیٰ نےکیا۔انہوں نے کہاکہ چولستان ڈایواس میں 20 لاکھ منیارٹیز آبادہیں لیکن وہ بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اقلیتوں کو رہائشی و زرعی رقبہ جات الاٹ نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے وہ بڑی تعداد میں غربت میں ڈوبی ہوئی ہیں۔