تربت :فائرنگ میں ایف سی اہلکاروں سمیت 5شہید

April 23, 2017

بلوچستان کے علاقے تربت میں ایف سی قافلے پر فائرنگ میںایک سویلین اور 4اہلکار شہید ہوگئے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ایف سی گاڑی کے قریب دھماکا بھی ہوا ،واقعے میں تین زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بم سڑک کنارے نصب تھا، فائرنگ اور دھماکے میں شہیداور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔