نیوز لیکس،انکوائری رپورٹ 48 گھنٹوں میں آنے کا امکان

April 25, 2017

اسلام آباد(جنگ نیوز)نیوز لیکس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں آنے کا امکان ہے، ذرائع نے انکوائری کمیٹی کی جانب سے معاون خصوصی طارق فاطمی کو اور پی آئی او رائو تحسین کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے،انکوائری کمیٹی متنازع خبر کی اشاعت کی تحقیقات کےلیے بنائی گئی،پاک فوج نے نیوز لیکس کے ذمہ داروں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔