ٹیکسٹ بک بورڈ کورس کی کتابیں بروقت چھاپنے میں ناکام ہے‘ اجمل بلوچ

April 27, 2017

اسلام آباد (ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اس سال کورس کی کتابیں چھاپنے میں ناکام رہا ہے۔ ابھی تک پاکستان سٹڈیز کی کتاب برائے جماعت نہم و دہم مارکیٹ میں نہیں آئی‘ حالانکہ پڑھائی شروع ہوئے ایک ماہ گزر چکا ہے۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ کتابوں کا مارکیٹ میں نہ ہونا ذمہ داروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ بچوں کے والدین دکانوں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی مختلف کلاسوں کی کتابیں فزکس، کیمسٹری، بیالوجی، سوکس، اسلامیات، اکنامکس برائے نہم دہم بھی مارکیٹ نہیں ہیں۔ ہوم اکنامکس برائے ششم، ہفتم، ہشتم، اردو برائے جماعت ہفتم، اسلامیات برائے جماعت ششم کے علاوہ اور بھی مختلف کلاسوں کی مختلف کتابیں مارکیٹ میں نہیں ہیں۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری نوٹس لے اور چئیرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کو تبدیل کر کے کسی اچھے افسر کی تعیناتی کی جائے۔ اُنہوں نے کہا ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم آج تک سکولوں کے بچوں کی کتابیں وقت پر نہیں چھاپ سکے ہم نے کیا خاک ترقی کرنی ہے۔