اسلام آباد:اغوا میں ملوث 7ملزمان گرفتار

April 27, 2017

اسلام آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزمان سے4 پستول برآمد ہوئے جبکہ 4 گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایک شہری کوفتح جنگ روڈ سے اغوا کرکے مغوی کے والد سے 5 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ایک کروڑ روپےوصول کرکےمغوی کورہاکردیا تھا، اغواکار افغانستان کی سم استعمال کرکے رقم کی ڈیل کرتے تھے۔