شامی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملہ، روس کی فریقین سے تحمل کی اپیل

April 27, 2017

شام کے فوجی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد روس نے تمام فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری بیان میں روس نے اسرائیل اور دیگر ممالک کو صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کا کہا ہے تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔ روسی حکومت کا یہ موقف ایسے وقت میں آیا ہے جب شامی حکومت نے اپنے فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جمعرات کی صبح ہونے والے حملہ میں دار الحکومت دمشق کے ایئرپورٹ کے قریب اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو مبینہ طور پر حزب اللہ کے زیر استعمال ہے ، اورجہاں پر ایران کی جانب سے فراہم کردہ ہتھیار موجود تھے۔