شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ ،7 دہشتگرد ہلاک

April 27, 2017

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عبدالرحمان سیدگی سمیت 7 دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈرون حملہ تحصیل دتہ خیل لواڑہ منڈی میں کیا گیا، واضح رہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد یہ شمالی وزیرستان میں پہلا ڈرون حملہ تھا۔