سرگودھا‘ٹھنڈی ہواؤں‘بادلوں سے موسم خو شگوار

April 30, 2017

سرگودھا (نامہ نگار) ہفتہ کے روز سرگودھا میں چھائے بادلوں نے موسم کو انتہائی خوشگوار بنادیا۔ دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کیساتھ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی دن بھر جاری رہا۔ خوشگوار موسم اور ٹھنڈی ہوا نے جہاں گرمی کا زور توڑا وہاں پر لوگوں نے اس سہانے موسم کا لطف اٹھایا اور گھروں میں چٹ پٹے کھانے تیار کروانے کیساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر بھی لوگوں کا رش معمول سے زیادہ دیکھنے میں آیا ۔