گورنر سندھ کے پروٹوکول کے عملے کیخلاف فٹ پاتھ اسکول کے بچوں اور اساتذہ کا احتجاج

May 10, 2017

کراچی (اسٹاف رپوٹر) گورنر سندھ کے پروٹوکول کے عملے کیخلاف فٹ پاتھ اسکول کے بچوں اور اساتذہ نے منگل کو احتجاجی مظاہر کیا اس موقع پر طلبہ نے ’گو گورنر گو‘ ، ’گو زبیر گو‘ کے نعرے بھی لگائے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ گورنر کے پروٹوکول کاعملہ روزانہ کلفٹن سے گزرتا ہے اور ہمیں تنگ کرتا ہے اور کہتا ہے کہ گورنر سندھ روز یہاں سے گزرتے ہیں چنانچہ فٹ پاتھ پر اسکول مت لگاؤ، اس موقع پر اسکول کی پرنسپل انفاس علی شاہ نے کہا کہ بوٹ بیسن تھانے کی موبائل آئی تھی جس نے کہا کہ گورنر ہاؤس سے ون فائیو پر کال آئی تھی کہ فٹپاتھ اسکول بند کرواؤ گورنر سندھ کو گزرنے میں تکلیف ہوتی ہے لیکن ہم تیار نہیں ہوئے ان بچوں کو ہم سڑک پر نہیں فٹ پاتھ پر پڑھاتے ہیں اور پڑھاتے رہیں گے۔