وزیر اعظم نے جواب دیدیا،عمران خان کا باقی ہے،طلال چوہدری

May 14, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نوازشریف ترقی اور عمران خان الزامات کی سیاست کررہے ہیں،ہم نے جواب دیدیا ،پی ٹی آئی سربراہ کا جواب باقی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ عمران خان سی پیک میں رکاوٹ بن رہے ہیںجب کہ ان کی پارٹی کے وزیراعلیٰ نوازشریف کے ساتھ چین گئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا ایجنڈا ترقی ہے، وہ ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں،ہم نے اپنے قائد پر لگنے والے الزامات کا جواب دیدیا ہے۔