کورنگی، قبرستان سے دو سال کے بچے کی لاش غائب

May 17, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے چکرا گوٹھ کے قبرستان سے دوسال کے بچے عثمان ولد سلمان کی لاش قبر سے پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔پولیس کو اطلاع دینے پر جب قبرستان میں تلاشی کا عمل شروع ہوا تو بچے کا سر جھاڑیوں سے برآمد ہوا،دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بچے کا 13مئی کو بیماری کے باعث انتقال ہوا تھا اور لواحقین نے رات گئے خود قبر کھود کر تدفین کی تھی،ڈیوٹی افسر کے مطابق گورکن نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو جانوروں نے کھالیا ہوگا۔