شیخ زید ہسپتال میںڈاکٹرز کو دھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکیاجائے‘ینگ ڈاکٹرز

May 18, 2017

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ایک مخصوص ٹولے کی جانب سے ڈاکٹرزکو او پی ڈی سے نکالنے اوردھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹولے کا ہمیشہ سے بلیک میلنگ کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں رہا وائی ڈی اے کے ترجمان ڈاکٹر یاسر خوستی نے بتایا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرزکے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں وزیراعلیٰ بلوچستان ، صوبائی وزیر صحت اورچیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرزکو او پی ڈی سے نکالنے ،دھمکیاں دینے میں ملوث افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز قانونی چارہ جوئی اختیار کرینگےبیان میں کہا گیاکہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اس کے بعد اگر کسی بھی ہسپتال میں کوئی بھی دوران ڈیوٹی ڈاکٹرزکے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے پایا گیا توڈاکٹرز بھی اس کا بھر پور جواب دیں گے۔