احتساب عدالت : اسفند یار کاکڑ ودیگر کے خلاف ریفرنسز کی سماعت ملتوی

May 18, 2017

کوئٹہ (آئی این پی ) احتساب عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب پذیر بلوچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ ،سابق سیکرٹریز خوراک علی بخش بلوچ اور ظاہر جان جمالدینی ،محمدنعیم خان ودیگر کےخلاف دائر ریفرنسز کی سماعت ہوئی ،سماعت کے موقع پر تین گواہ استغاثہ پیش ہوئے لیکن نیب کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث ریفرنسز کی سماعت نہ ہوسکی جس کے بعد ریفرنسز کو الگ الگ تاریخیں دیکر ملتوی کردیا گیا۔