ن لیگ جے آئی ٹی کوآزادانہ کام نہیں کرنے دے گی،شاہ محمود قریشی

May 18, 2017

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحر یک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمودقر یشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ پاناما کی جے آئی ٹی کو بھی آزادانہ کام نہیں کر نے دیں گی۔ وہ تحر یک انصاف لائر ز ونگ کے وکلاء کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ پاناما کا ایشوز اب کسی سے پوشیدہ نہیں بلکہ پوری قوم کو معلوم ہو چکا ہے کہ حکمرانوں کی کر پشن پاناما کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ان حالات میں اگر ہم ثابت قدم رہے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جائیگا کیونکہ وکلاء کو بھی تقسیم کر نے کی سازش ہو رہی ہے اور پاکستان بار کونسل کو بھی جیسے تقسیم کیا گیا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہیں اصل میں حکومت اور انکے وزراء کو اپنی شکست نظر آرہی ہے اور وہ لوگوں کو تقسیم کر نا چاہتے ہیں جبکہ حامد خان ایڈو وکیٹ نے کہا کہ پاناما کیس میں سپر یم کورٹ نے نوازشر یف اور انکے بچوں کے قطری خط کو مستر دکرکے ان کے چہرے کوقوم کے سامنے بے نقاب کرد یا ہے جسکے بعد اب نوازشر یف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ انکو فوری طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور جب تک نوازشر یف عہدے پر رہیں گے پانامہ جے آئی ٹی کی شفاف تحقیقات ممکن نہیں ہوسکتی۔