ان فٹ ریسلر برانز میڈل لے اڑا

May 19, 2017

باکو( نمائندہ خصوصی) اسلامی گیمز میں رسیلنگ میں برانز میڈل جیتنے والے ترکی کے ریسلر میتھائن بشیرکے والد اور چچا بھی ریسلرز رہے ہیں ان کے والد نے روم اولمپک گیمز میں اپنے ملک کے لئے گولڈ میڈل جیتا تھا ،ترکی کے ریسلرزنے کہا کہ باکو میں اسلامی گیمز کے لئے بہت زیادہ تیاری کی تھی، مگرباکو میں ٹریننگ سیشن کے دوران میرا بایاں کندھا اترگیا اور میں ان فٹ ہونے کے باوجود برانز میڈل جیت لیا، انہوں نے اسلامک گیمز کو اتحا د کا بہترین راستہ قراردیا۔