شیخ زید ہسپتال کے ڈاکٹروںکو دھمکیاں دینے والے عناصر کو گرفتار کیاجائے

May 19, 2017

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بولان میڈیکل کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے ایک بیان میں گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کو او پی ڈی سے نکالنے اور دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل برداشت اور نہایت افسوسناک ہے بیان میں وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹرز کو او پی ڈی سے نکالنے اور انہیں دھمکیاں دینے والے عناصر کو گرفتار کرکے انہیںقرار واقعی سزادی جائے بصورت دیگر ایسوسی ایشن ہر قسم کے احتجاج اور قانونی چارہ جوئی سے بھی دریغ نہیںکریگی بیان میںکہاگیا کہ اگر آئندہ کسی نے دوران ڈیوٹی ڈاکٹروںکے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تو اسکا سخت ردعمل آئےگا۔