انسانی بال سے بھی ہزار گنا باریک ہولو گرام تیار

May 19, 2017

سائنسدانوں نے دنیا کا سب سے باریک ہولو گرام تیار کرلیا جس کی مدد سے ’’فلوٹنگ‘‘ تصاویر بنائی گئیں جو انسانی بال سے بھی ہزار گنا باریک ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں کو یقین ہے کہ اس تکنیک کو کمپیوٹرز، ٹی وی اور اسمارٹ فون پر پوپ اپ 3ڈی بنانے کےلئے استعمال کیا جا ئے گا۔

اس چھوٹے سے ہولوگرام (جسے بغیر 3ڈی گلاسز کے دیکھا جاسکتاہے)کو یونیورسٹی آف میلبرن کی آسٹریلین و چائنیز ٹیم نے تیار کیا ہے۔