تحقیقات کیلئے خصوصی مشیر کا تقرر امریکا کے لیے باعث نقصان ہے، ٹرمپ

May 20, 2017

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کو واضح طور پر مسترد کر دیا کہ انہوں نے ایک سابق معاون کی تفتیش روکنے کے لیے وفاقی تحققاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ پر دباؤ ڈالا تھا۔صدر نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران روس کے ساتھ ممکنہ رابطوں کی تحققیقات کے لیے ایک خصوصی مشیر مقرر کرنے کے معاملے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ایک صحافی نے جب ان سے یہ پوچھا کہ کیا انہوں نے ’’ایف بی آئی‘‘ کے ڈائریکٹر جیمز کومی سے یہ کہا تھا کہ وہ قومی سلامتی کے برطرف کیے گئے مشیر مائیکل فلن کے معاملے کے تحقیقات روک دیں تو صدر ٹرمپ نے کہا کہ "نہیں، نہیں یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے۔"12 اپریل کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران، جس میں ان کے ہمراہ امریکہ کا دورہ کرنے والے کولمبیا کے صدر جوان مینوئیل سینتوس بھی شامل تھے، ٹرمپ نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی مہم اور روسی اہلکاروں کے درمیان کوئی ملی بھگت تھی۔ انہوں نے کہا "حتٰکہ میرے حریف بھی یہ کہتے ہیں کہ کوئی ملی بھگت نہیں تھی۔"