امریکی قونصلیٹ کا جعلی ملازم بن کر 45 ہزار ڈالر کا فراڈ کرنیوالا نائیجیرین باشندہ گرفتار

May 20, 2017

لاہور(نیوز رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور نے امریکی قونصلیٹ کا جعلی ملازم بن کر 45 ہزار ڈالر کا فراڈ کرنے والے نائیجیرین باشندے کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کو شکایت ملی کہ نائیجیرین باشندہ چبوکی آفاخودکو امریکن قونصلیٹ کا ملازم ظاہر کرکے لوگوں کو سستی امریکن کرنسی دینے کے نام پر فراڈ کرتا ہے اور اس نے ایک شہری کو45 ہزار ڈالر کے عوضکم قمیت پر زائد امریکی ڈالر دینے کا لالچ دیاجس پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سید شاہد حسن نے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر سائبر کرائمز آصف اقبال کی قیادت میں ایکچھاپہ مار ٹیم نے اسلام آباد میں چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔