کورنگی میں کے ڈی اے اراضی پر اسکول کے نام سے تعمیرات مسمار

May 20, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے نے کورنگی میں اسکول کی عمارت قبضہ قرار دے کر مسمار کر دی ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات کی روشنی میں کے ڈی اے اراضی پر قائم تجاوزات کے خلاف بھرپور قوت سے آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں جمعے کومحکمہ انسداد و تجاوزات کے ڈائریکٹر عبدالقدیر منگی کی سربراہی میں عملے نے کے ڈی اے ایمپلائز سیکٹر 31/-C/2 کورنگی،پلاٹ نمبر ST-1رقبہ تقریباً 1100 مربع گز پر اسکول کے نام سے ناجائز تعمیرات مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے مسمار کردیں،مذکورہ جگہ پر ناجائز تعمیرات کو ڈھائی ماہ قبل بھیمسمار کیا جاچکا ہے، کارروائی کے دوران اسکول میں کوئی بچہ زیر تعلیم نہیں تھا، کے ڈی اے اراضی پر قبضہ کی غرض سے اسکول تعمیر کیا جارہا تھا، آپریشن کے دوران ڈائریکٹر انکروچمنٹ عبدالقدیر منگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر انکروچمنٹ جمیل بلوچ و دیگر افسران موجود تھے ۔ دریں اثنا کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے صارفین کو معلومات کی رسائی کے لئے نئی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے، ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ صارفین پلاٹوں کی خریدو فروخت سے قبل معلوماتکیلئےکے ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ سے رجوع کریں تاکہ کسی بھی دھوکہ دہی یا جعل سازی سے محفوظ رہ سکیں۔