اردو میں سائنسی ادب،اکیسویں صدی کے تناظرمیں کے موضوع پر سیمینار

May 24, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی )اردو سائنس بورڈ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن حکومت پاکستان کے زیراہتمام پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے’’اردو میں سائنسی ادب، اکیسویں صدی کے تناظرمیں ‘‘ کے موضوع پر سیمینار ہوا۔ سیمینارکے مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر کالجزاورماہرتعلیم پروفیسر نصیر احمد چیمہ تھے۔ سیمینارکی صدارت ڈائریکٹرجنرل اردو سائنس بورڈ ڈاکٹرناصر عباس نیّر نے کی۔