تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں پنڈال سجائے گی

May 24, 2017

پاکستان تحریک انصاف آج کندھ کوٹ میں پنڈال سجائے گی، اناج منڈی گراؤنڈ میںچیئر مین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے ۔

کندھ کوٹ کے غلہ منڈی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے کے لئےتیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔سیکورٹی انتظامات سخت ہیں ۔ جلسہ گاہ میں جانے والوں کےلئے مرکزی راستوں پر واک تھرو گیٹ بھی نصب کردیئے گئے ہیں ۔

جلسہ گاہ میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں ۔20 فٹ لمبا اور 60 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے ۔

پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ کے مطابق عمران خان اور دیگر رہنما شام 5 بجے سکھرسے کندھ کوٹ کے لئے روانہ ہوں گے۔