امریکا و کینیڈا میں رمضان کا چاند نظر آگیا، پہلا روزہ آج ہوگا

May 27, 2017

امریکا میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ امریکا کی تمام ریاستوں میں آج یکم رمضان کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کینیڈا میں رویتِ ہلال کمیٹی آف ٹورنٹو نے بھی رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا اور آج پہلا روزہ ہوگا۔

اسلامک سرکل، اسلامک سوسائٹی، منہاج القرآن سمیت متعدد مسلم تنظیمیں کیلنڈر کے مطابق پہلے ہی آج روزے کا اعلان کرچکے ہیں۔