تائیوان: آرٹسٹ نے ٹرکس کے ذریعے ’ بروس لی‘ کا پورٹریٹ تیار کرلیا

May 29, 2017

دنیا بھر میں کئی ایسے باصلاحیت اور ماہر آرٹسٹ ہیں جو اپنی فنکاری اور ماہرانہ صلاحیتوں کے باعث ایسے شاندار کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

تائیوان میں ایسے ہی ایک ماہر اسٹریٹ پرفارمر نے دلچسپ انداز میں مارشل آرٹ کے ماہرʼبروس لیʼکا شاندار پورٹریٹ تیار کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

اس ماہر فنکار نے لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے پینٹنگ تیار کی جو پہلے تو سمجھ نہ آئی، لیکن جیسے ہی اس فنکار نے اس کینوس کو الٹا کیا، تو بروس لی کا ایسا شاندارپورٹریٹ سامنے آیا، جسے دیکھ کر شائقین داد دئیے بنا نہ رہ پائے۔