کراچی: عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

June 10, 2017

کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ عمارت کی چوتھی منزل پر واقع دفتر میں لگی تھی جس پر قابو پانے کے لیے 2 فائر ٹینڈر ز کی مدد لی گئی ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت میں موجود تمام افراد کو پہلے ہی بحفاظت باہر نکال لیا گیا تھا ۔