کوئٹہ: کانگو وائرس کے شبہےمیں 2 مریض اسپتال داخل

June 13, 2017

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کےشبہ میں داخل2 مریضوں کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں ۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پشین اورقلعہ عبداللہ سےتعلق رکھنے والے دونوں مریضوں کےخون کے نمونے تجزیہ کے لئےگزشتہ روز لیبارٹری بھجوادئےگئے تھے ،ان کی رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی ہے تاہم مریضوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

اسپتال میں کانگو وائرس کا کچلاک سے تعلق رکھنے والا ایک مریض بھی زیرعلاج ہےجس کی حالت بہتر ہے ۔