افغان صوبے بدخشاں میں دھماکا، 3 فوجی ہلاک، 5 زخمی

May 08, 2024

فائل فوٹو

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں دھماکے کے نتیجے میں 3 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکا صوبہ بدخشاں کے شہر فیض آباد میں ہوا، موٹرسائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد سے فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوری طور پر کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔