کراچی،انڈس اسپتال میں پہلا موبائل بلڈ ڈونیشن یونٹ متعارف

June 16, 2017

انڈس اسپتال بلڈ سینٹر نے ورلڈ بلڈ ڈونرڈے منانے کی غرض سے پہلا موبائل بلڈ ڈونیشن یونٹ متعارف کرادیا ہے۔ اس سال کی مہم کا تھیم ’خون دیجئے، ابھی دیجئے ، بار بار دیجئےـ‘ ہے۔

انڈس اسپتال کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ ہے کہ پاکستان میں تقریباً 15لاکھ بیگ سالانہ خون کی ضرورت ہے جس کا 40فیصد پبلک سیکٹر کی طرف سے پورا کیا جارہا ہے۔

نجی سطح پر 80فیصد انتقالِ خون ملک کے بڑوں شہروں میں ہوتاہے جن میں کراچی اور لاہور شامل ہیں۔ پاکستان میں خون کی منتقلی کی خدمات زیادہ تر ہسپتالوں میں فراہم کی جاتی ہیں۔

اس وقت ملک میں تقریباً 170سرکاری اور 450نجی بلڈ بینک موجودہیں۔انڈس ہسپتال نے 2013ء میں بلڈ سینٹرقائم کیا تھا۔

یہ بلڈ سینٹر خون جمع اور 9اسپتالوں میں مریضوں کو محفوظ اورمفت خون فراہم کرتاہے۔