فاتح ٹیم کی ہوٹل آمد، سوشل میڈیاکا ’ہٹ آئٹم‘

June 19, 2017

پاکستان ٹیم نے فائنل کیا جیتا ہر طرف ٹیم کے چرچے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جہاں بھارت کی ہار کو نت نئے انداز سے طنز اور مزاح کے طور پر پیش کیا جارہا ہے وہیں ٹیم پاکستان کی جیت کے بعد ہوٹل آمد کی ویڈیو نے بھارتی سورماؤں کے زخموںپر خوب نمک پاشی کی۔

ویڈیو میں پاکستان کی ہوٹل آمدکو دھوم دھڑکے اور پٹاخوں کی گھن گرج کے ساتھ شروع ہوتے دکھایا گیا ہے جس کے بعد شاہینوں کا غول قطار بنا کر ہوٹل میں داخل ہوتا ہے۔

ٹیم کی جیت کی خوشی آفیشلز، کوچنگ اسٹاف اور ہر کھلاڑی کے چہرے سے عیاں تھی۔ گلے میں میڈل ڈالے یہ کھلاڑی جیت سے سرشار دکھائی دیئے۔

شاہینوں کے لشکر نے پورے پاکستان کے لئے ، عوام اور کرکت کے شیدائیوںکے لئے ویڈیو پیغامات بھی دیئے، کیا ہیں یہ پیغامات ، اس ویڈیو میںملاخطہ کیجئے۔: