دانیال عزیز نے توہین عدالت کا الزام مسترد کردیا

June 19, 2017

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز نےپی ٹی آئی کی جانب سے توہین عدالت کا الزام مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کرادیا۔

دانیال عزیز کا کہنا ہے کہ خبروں کے تراشوں سے توہین عدالت ثابت نہیں ہوتی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کا جواب تصدیق شدہ نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے دانیال عزیز کو تصدیق شدہ جواب جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ۔