فوٹو لیک‘حسین نواز کی درخواست پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

June 20, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز) سپریم کورٹ تصویر لیک کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست پر آج منگل کو فیصلہ سنائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق (ن)لیگ کی جانب سے تصویر لیک کرنے کا الزام جے آئی ٹی پر عائد کیا گیا تھا۔

حسین نواز نے تصویر لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ میں ایک درخواست بھی جمع کی تھی جس پر جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی خصوصی بنچ نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے 14 جون کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔