جے آئی ٹی کا رحمان ملک سے مدد مانگنا قیامت کی نشانی ہے، رانا ثنا

June 23, 2017

پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا رحمان ملک سے کرپشن کے ثبوت کے لیے مدد مانگنا قیامت کی نشانی ہے۔

لاہورمیں راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کےاس اقدام پر پوری قوم کو استغفار کا ورد کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ جے آئی ٹی اپنے ایسے عمل سے ملک کو کسی حادثے سے دوچار نہ کردے۔