امریکا بھارت کو 22 تباہ کن ڈرون بیچنے کے لیے تیار

June 23, 2017

امریکا بھارت کو ڈھائی کھرب روپے کی لاگت کے22 تباہ کن ڈرون طیارے بیچنے کے لیے تیار ہوگیا۔

ایف سولہ طیاروں کے بعد دوسرا بڑا معاہدہ، نریندر مودی کے دورہ امریکا سے پہلے امریکا بھارت فوجی تعلقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق گارڈین ڈرون کی فروخت کے معاہدے کو امریکا اور بھارت تعلقات کے لیے گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، فیصلے سے بھارتی حکومت اور ڈرون ساز کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔