سنجے لیلا بھنسالی کا پریانکا کے ساتھ فلم گستاخیاں بنانے کا فیصلہ

June 23, 2017

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم ”گستاخیاں“بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی، پدماوتی کے بعد پریانکا چوپڑا اور عرفان خان کولے کر امریتا پریتم اور ساحر لدھیانوی کی کہانی کو پردہ اسکرین پر لانے کی تیاری میں ہیںلیکن پریانکا ، ابھی سنجے لیلا بھنسالی کو وقت نہیں دے پارہی ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا ان دنوں ہالی ووڈ کی 2 فلموں اور ٹی وی سیریز کوانٹیکو میں مصروف ہیں۔ایسے میں بھنسالی کو اپنی فلم کی تاریخ آگے بڑھانی پڑ رہی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پریانکاچوپڑا کو فلم کا اسکرپٹ بہت پسند آیا ہے اور وہ اس فلم کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتیں۔ سنجے لیلا بھنسالی کا خیال ہے کہ فلم میں پریانکا ، امریتا پریتم کے کردار کو خوب نبھائیںگی۔