تعلیمی اخرجات کم کئے جائیں

June 24, 2017

یونیورسٹیوں میں فیسوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو کہ طلبہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ ایسا کرنے سے غریبوں کے لئے تعلیم کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جائیں گے اور لوگوں کو احساس محرومی میں مبتلا کیا جائے گا۔ تعلیمی سہولیات کی مفت فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بدقسمتی سے پاکستان میں شعبہ تعلیم حکومت کی توجہ سے قاصر رہا ہے۔ تعلیم کے لئے تین سے چار فیصد بجٹ مختص کر کے اس شعبے کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ طلبہ یونیورسٹی ہوسٹلز کو چھوڑ کر پرائیویٹ رہائش کو فوقیت دینے لگے ہیں۔ میری اعلیٰ احکام سے درخواست ہے کہ کہ فیسوں میں اضافہ کا فیصلہ واپس لیا جائے اور ایسے اقدامات سے گریز کریں کہ جس سے لوگ تعلیم جیسی عظیم نعمت سے محروم ہوں کیونکہ ہمارے معاشرے میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو تعلیمی اخراجات کو پورا نہ کر سکنے کی وجہ سے تعلیم کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں۔
(نعمان علوی)
(nalviawangmail.com)

.