کون کہاں عید منائے گا ؟

June 24, 2017

اسلا م آ با د ( آن لائن ) کون کہاں عید منائے گا ؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالفطرمنانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔ جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الفطرمنائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین اسلام آباد میں عید الفطر منائیں گے ۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نوازاور اہل خانہ کے ہمراہ سعودی عرب سے لندن روانہ ہوں گے وہ عید الفطر لندن میں منائیں گے۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری بیرون ملک عید الفطر منائیں گے جبکہ بلاول بھٹو،آصفہ اور بختاور عید الفطر نوڈیرو سندھ میں منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہستان میں عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے ۔

ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی ضمانت نہ ہونے پر عید الفطر ڈیرہ غازی خان جیل میں اور ضمانت منظوری کی صورت میں اپنے آبائی علاقہ مظفر گڑھ میں عید الفطر منائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، میاں حمزہ شہباز عید الفطر جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق لاہور میں ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ علاج کیلئے بیرون ملک مقیم ہیں وہ عید الفطر ملک سے باہر منائیں گے۔

گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا پشاور میں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الفطرنوشہرہ میں اپنے آبائی گائوں مانکی شریف میں منائیں گے ۔گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیر اعلیٰ ثناء اللہ زہری کوئٹہ میں عید الفطر منائیں گے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الفطردبئی میں منائیں گے ۔

سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن،عید الفطر اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عیدادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید منائیں گے،جماعت الدعوۃ کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید عید الفطر نظر بندی میں منائیں گے، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اپنے آبائی علاقہ تلمبہ میں عید الفطر منائیں گے ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ داہڑ شریف اور گورنر سندھ محمد زبیر کراچی میں،ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کراچی میں عید منائیں گے۔