چوہدری ٹی کے سی کی جانب سے کمیونٹی کے لوگوں کو دعوت افطار

June 25, 2017

لندن (نیوز ڈیسک) سائوتھ آل میں چوہدری ٹی کے سی نے جمعرات22جون کو پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو دعوت افطار پر مدعو کیا۔ اس ایونٹ کا مقصد فاتح آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اعزاز دینا اور فتح کی خوشی منانا بھی تھا۔ چوہدری ٹی کے سی برطانیہ میں پاکستانی کرکٹ کے آفیشنل کیئرر رہیں وہاں پاکستانی کرکٹرز کا دستخط شدہ بیٹ ڈسپلے کیا گیا تھا اس کے ساتھ تمام کھلاڑیوں کی تصاویر بھی تھیں۔ پاکستانی بولرز محمد عامر، حسن علی اور جنید خان کی دستخط شدہ بال بھی ڈسپلے میں تھی۔ کرکٹ ہیلمٹ اور دیگر آئٹمز بھی رکھے گئے تھے۔ یہ تمام چیزیں بعد میں ٹیبل کاز کے لئے نیلام کی جائیں گی۔ اتوام کی شب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کا زبردست جشن منایا گیا لوگ ڈانس اور گانا گانے میں مگن تھے۔ سائوتھ آل کے باہر لوگوں کا جم غفیر تھا۔ وہ گاڑیوں پر لگے پریشر ہارن بجا رہے تھے۔ اس نوعیت کی تقریبات کی وجہ سے پولیس سمیت دیگر لوگوں کی توجہ ہٹ جاتی ہے۔ دلاور چوہدری کا کہنا ہے کہ ایسا جشن منانے کی وجوہات ہوتی ہیں لیکن لندن کے حالیہ واقعات کے تناظر میں یہ نامناسب ہے۔ دلاور چوہدری اور دوسرے کمیونٹی لیڈرز امید کرتے ہیں کہ عید کے موقع پر بیرونی علاقوں سے لوگ سائوتھ آل آنے سے گریز کریں گے اور صورت حال کو خراب کرنے سے اجتناب کریں گے۔