مسعود خان کی سربراہ حزب المجاہدین کو دہشتگرد قرار دینےکی مذمت

June 27, 2017

آزادکشمیر کے صدر مسعود خان کا کہنا ہے کہ حزب المجاہدین کےسربراہ کوعالمی دہشت گردقراردینےکی مذمت کرتےہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ حزب المجاہدین کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، یہ تنظیم صرف اور صرف مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرم ہے، حزب المجاہدین نے کشمیر کے باہر کبھی کوئی کارروائی نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ مودی گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہوگا، امریکا نے ہمیشہ پاکستان کو دھوکا دیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قابض بھارتی فوج کررہی ہے۔