ٹنڈو غلام علی : بارش کے باعث موسم خوشگوار

June 30, 2017

ٹنڈوغلام علی ( نامہ نگار)گذشتہ کئی روز سے جاری شدید گرمی و حبس کے بعد جمعرات کی سہ پہر ٹنڈوغلام علی میں بارش کا آغاز ہوا جس کے باعث بچوں،بڑوں سمیت بوڑھوں کے چہرے خوشی سے چمک اٹھے۔ بارش کا سلسلہ تھوڑی دیر جاری رہا جبکہ آسمان پر گہرے بادل چھائے رہے دوسری جانب بارش کے باعث روڈ راستے دھل کر صاف ہو گئے۔اس دوران بجلی کی فراہمی معطل رہی جبکہ موسم خوشگوار ہو گیا۔