ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی

June 30, 2017

کوالالمپور (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ آئندہ دنوں میں پیداوار میں اضافے کے امکانات ہیں۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں ستمبر کیلئے پام آئل کے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 2440 رنگٹ (567.97 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ایکسچینج میں پام آئل کی پچیس پچیس ٹن وزن کی حامل کل 55389 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔