امریکی سنیماہالز، سوڈے کا دور ہوا پرانا، اب چلے گا’دیسی‘ کھانا

July 03, 2017

جی ہاں جناب۔۔درست ہے یہ بات کہ امریکی سینما گھروں میں ’پاپ کارن‘ اور’ سوڈے‘ کا دور ہوا پرانا !اب چلے گا وہاں بھی ’دیسی‘ کھانا ۔

فلم اور اداکار پاکستانی ہوں تو کھانے کیوں غیر ملکی ہوں۔۔۔ یہ مشکل امریکی سینماگھروں میں پاکستانی کھانوں کو متعارف کرانے کا ذریعہ بن گئی ۔

پاکستانی نژاد اورمصنف ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کامیڈین کا اعزاز رکھنے والےکمیل ننجیانی نے ٹیکساس کے سینما گھروں میںآنے والے شائقین کے لئے ایک ریسٹورنٹ کی مدد سے پاکستانی کھانوں کا انتظام کیا ہے ۔

کمیل کے مطابق فلم کا اسکرپٹ دو مختلف ثقافتوں کو مد نظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے تو ضروری تھاکہ فلم بین امریکی کھانوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہوں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئیٹر پر کامیڈین کمیل کی جانب سے ریسٹورنٹ میں ہونے والے مینو کو بھی شیئر کیا گیاجسے غیر ملکیوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

دوسری جانب شائقین نے فلم کے دوران پاکستانی بریانی اور آلو کھانے میں دلچسپی بھی ظاہر کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی کھانے نہ صرف عرب امارات بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی کامیڈی فلم '’دی بگ سک‘کی کہانی پاکستانی نژاد کمیل نانجیانی اور ان کی اہلیہ ایمیلی گورڈن کی حقیقی رومانوی زندگی پر مبنی ہے ۔

فلم کی نمائش امریکی سینما گھروں میں جاری ہے ۔ منفرد اسکرپٹ کے باعث اسے خوب سراہا بھی جارہا ہے۔