گلگت بلتستان کےحلقہ 4 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ

July 09, 2017

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے حلقہ 4 ہنزہ نگر میں ضمنی انتخاب کے لیےپیپلزپارٹی کے جاوید حسین اوراسلامی تحریک پاکستان کےمحمد باقر حیدر کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے میں 40پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔پولنگ شام 5بجے تک جاری رہے گی۔

حلقے میں ووٹرزکی تعداد 18ہزار 805ہے۔مرد ووٹرز کی تعداد 10ہزار 18اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8 ہزار787 ہے۔20 پولنگ اسٹیشن مردوں،16 خواتین اور 4 مخلوط پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان کےحلقے 4 ہنزہ نگرکی نشست رکن اسمبلی محمد علی شیخ کے انتقال کےباعث خالی ہوئی تھی۔