لاہور، پتنگ بازوں، ون وہیلروں کی شامت، 24 گرفتار

July 10, 2017

لاہور میں پتنگ بازوں اور ون وہیلروں کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کر کے شہر کے مختلف علاقوں سے 24افراد کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدراشرف کے مطابق پولیس کو پتنگ بازوں اور ون وہیلروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

پولیس نے لاہورمیں پتنگ بازوں اورون وہیلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور 20 پتنگ بازوں اور 4 ون وہیلروں کو گرفتار کر کے 22 مقدمات درج کر لیے۔

پولیس نے ون وہیلنگ کرنے والے دو لڑکوں کی موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں جبکہ پتنگ بازوں سے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے۔