ٹیسٹ، انگلینڈ کو جیت کے لئے مشکل ہدف کا سامنا

July 17, 2017

ناٹنگھم( جنگ نیوز) انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز اتوار کو کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز مین بغیر نقصان کے ایک رن بنائے تھے، اسے میچ جیتنے کے لئے مزید473رنز درکار ہیں اور اس کی تمام وکٹیں اور دو دن کا کھیل باقی ہے، اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز نو وکت پر343رنز بناکر ڈیکلئیر کردی، ہاشم آملہ نے 87اور ایگلر نے80رنز کی اننگز کھیلی،پلیسس نے 63اور فیلنڈر نے42رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے78رنز کے عوض چار وکٹ لئے، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 335رنز بنائے تھے، انگلینڈ کی ٹیم 205رنز بناسکی تھی۔ میچ میں جنوبی افریقا کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے، انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے مشکل ہدف اورسخت امتحان کا سامنا ہے۔