پاک فضائیہ کا طیارہ رائل ائیر شومیں مرکزنگاہ

July 17, 2017

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)دلکش انداز میں پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کاC-130طیارہ دوسرے دن رائل ائیر فورس بیسفئیر فورڈ(برطانیہ) پر منعقدہ ائیر شو میں مرکز نگاہ بنا رہا۔پوری دنیا سے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے اس طیارے پر خوبصورتپینٹنگز اور تصاویر کے ذریعے امن کے پیغام میں بہت دلچسپی لی۔

سیاحوں کو پاک فضائیہ کے علاوہ پاکستانی ثقافت پر کئی ڈاکومنٹریز اور پروموز بھی دکھائے گئے۔ان ڈاکومنٹریز کو ہر عمر کے لوگوں اور خاص طور پر بچوں نے بہت پسند کیا۔ دنیا کی بہترین فضائی افواج اس میگا ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔