راجہ بشارت کی اہلیہ ہوں،نکاح نامہ موجود ہے، تحفظ فراہم کیاجائے،سیمل راجہ

July 17, 2017

لاہور ( سپیشل رپورٹر ) مسلم لیگ ق کی سابق رکن صوبائی اسمبلی سیمل راجہ نے کہا ہے کہ مجھے سیمل کامران کہا جاتا ہے لیکن ان کا نام سیمل راجہ ہے کیونکہ سابق وزیر قانون اور ق لیگ کے چیف آرگنائزرراجہ بشارت کی اہلیہ ہیں اور ان کا اگست 2014میں نکا ح ہو ا جس کا نکاح نامہ موجود ہے اور اسے عدالت میں ثابت کروں گی۔ لاہور پریس کلب میںپریس کانفرنس کر تے ہوئے سیمل راجہ نے کہا کہ راجہ بشارت نے کبھی شادی کی تردید نہیںکی بلکہ وہ اپنی فیملی میں لے کر گئے تھے۔ انھوں نے چیف جسٹس اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کے شوہر راجہ بشارت اور فیملی کو تحفظ فراہم کریں۔