سکھر : تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف نساسک ملازمین کا احتجاج

July 18, 2017

سکھر (بیورو رپورٹ) نارتھ سندھ اربن سروسز کارپوریشن (نساسک) کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایئرپورٹ روڈ پر واقع نساسک کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت ظہیر احمد، محمود کھوسو و دیگر نے کی۔ مظاہرین نے بالا حکام سے اپیل کی کہ نوٹس لے کر چھ ماہ کی تنخواہیں جاری کی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔