ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے قبل کیا ہوا؟

May 20, 2024

ایرانی صدر ابراہیم رئيسی کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

خیال رہے کہایرانی صدر ابراہیم رئيسیہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے ہیں۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ صدر ابراہیم رئیسی کا حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایک پہاڑی سے تلاش کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میںایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آنے سے قبل کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔

مذکوہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی صد ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی اور صوبے میں ایرانی صدر کے نمائندے آیت اللّٰہ محمد علی اسی ہیلی کاپٹر میں سوار تھے، جسے حادثہ پیش آیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر رئیسی اپنے وفد کے ہمراہ آذربائیجان کے دورے سے واپس آرہے تھے کہ ان کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی صورتحال کے باعث حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ صدر ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے ساتھ ایران کی سرحد پر ڈیم کا افتتاح کرکے واپس آرہے تھے۔