شہرکےمسائل اور حل سےمتعلق جماعت اسلامی کی آل پارٹیزکانفرنس

July 18, 2017

گجرات(نمائندہ جنگ)جماعت اسلامی گجرات کے زیراہتمام شہرکے مسائل اورانکے حل کی تجاویزکیلئے ایک آل پارٹی کانفرنس ہوئی ۔آل پارٹی کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے سابق ایم پی اے میاں عمران مسعود،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرحلقہ این اے105الحاج محمدافضل گوندل،پیپلزپارٹی ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹرزاہد ظہیر،سابق چیئرمین بلدیہ الحاج منظورڈارحسین،گجرات چیمبرفرینڈزگروپ کے صدر وپیپلزپارٹی کے رہنماامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی111رضوان دلدار، مرکزی انجمن تاجران کے صدرجاوید بٹ،گجرات بارکے جنرل سیکرٹری عرفان بانٹھ ایڈووکیٹ، مرکزی جمعیت اہلحدیث گجرات کے صدر سید الطاف الرحمٰن ،چیئرمین یوسی12الحاج محمدیوسف گل، فرینڈزگروپ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ بٹ،چیئرمین اشرف ریحانیہ، عوامی تحریک ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری اکبرعلی غزالی،تاجررہنما شفیق الرحمن بٹ،ودیگربھی شریک ہوئے۔ڈاکٹرطارق سلیم خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اربوں روپوں کے میگاپراجیکٹ کے دعویدار شہریوں کو صرف صاف پانی فراہم کردیں اورسیوریج اورگندے پانی کی نکاسی کاانتظام کردیں تو شہری سکھ کاسانس لیں گے ابھی شہریوں کے لئے ایک اوربڑا عذاب شہرکے اوور ہیڈ برج کی صورت میں نازل ہوگا شہرمیں ٹریفک کامسئلہ اتنا اہم نہیں ایک دوگھنٹے ٹریفک جام ہوتاہے شہرکااصل مسئلہ صاف پانی اورسیوریج کی نکاسی ہے ہم میئر گجرات سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دل کوبڑا کریں اورشہرکے مسائل کے حل کیلئے اپنے ساتھیوں شہریوں سے مشاورت کریں ۔