بشکیک میں ابھی تک ہاسٹل میں محصور اور غیرمحفوظ ہیں، ڈاکٹر محمد نعمان

May 20, 2024

فائل فوٹو

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں پھنسے پاکستانی ڈاکٹر محمد نعمان نے کہا ہے کہ ابھی تک ہاسٹل میں محصور اور غیرمحفوظ ہیں۔

ایک بیان میںڈاکٹر محمد نعمان نے کہا کہ بشکیک میں یونیورسٹی انتظامیہ ممکنہ حد تک تحفط دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہماری باحفاظت واپسی کا انتظام کرے۔

دوسری جانب ٹنڈو محمد خان کے طلباء کے والد نے کہا ہے کہ بشکیک میں دو روز سے میرے بچے سوئے نہیں ہیں اور کھانے پینےکی قلت ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمارے بچوں کو بحفاظت وطن واپس لائے۔